
کراچی (تعلیم ڈیسک ) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے نہم جماعت سائنس گروپ کےامتحانی نتائج کا اعلان نومبر کے آخری
ہفتے میں کیا جائے گا،جبکہ ضمنی امتحانات بھی نومبر کےآخر میں منعقد ہوں گے ۔
ناظم امتحانات عمران طارق نے بتایا کہ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے امتحانی نتائج کو مرتب کرنے کا عمل آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، جس کے بعد نہم جماعت سائنس کے امتحانات کے نتائج کا اعلان نومبر کے آخری ہفتے میں کردیا جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نقل کی روک تھام کے لیے ویجیلنس ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی اورپہلے کی طرح امتحانی مرکز پر موبائل فون لانے کی پابندی ہو گی ۔





































