
کراچی (تعلیم ڈیسک )جامعہ کراچی کی جانب سے ایل ایل بی سال اول ودوئم کے(اسپیشل ایگزام) 2022 کیلئے امتحانی فارم جمع
کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیاہے ۔
ناظم امتحانات ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق مجازاتھارٹی کی منظوری سے ایل ایل بی سال اول اور ایل ایل بی سال دوئم اولڈکورس کے(اسپیشل ایگزام) 2022 کیلئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کیاگیا ہے۔
امتحان دینے کے خواہشمند طلبہ28 اکتوبر تک اپنے امتحانی فارم 50 ہزار روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں،ایسے طلبہ طالبات جو 1992 یا اس سے قبل کی انرولنمنٹ کے حامل ہیں اور تاحال کسی وجہ سے اپنا ڈگری پروگرام مکمل نہیں کرسکے وہ بھی امتحانی فارم جمع کرانے کے اہل ہیں۔





































