
کراچی ( تعلیم ڈیسک )وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر سید اخلاق حسین کے مطابق ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ
ڈی برائے سال2023کےلئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں15نومبر 2022تک توسیع کردی گئی ہے۔
اس سال ایم ایس/ایم فل کے خواہش مند امےدوار کیلئے طبیعیات،کیمیا، حیوانیات،ماحولیاتی سائنس،کمپیوٹر سائنس۔ایم فل کے خواہشمند امےدوار کیلئے اسلامیات ،حیاتی کیمیائ، اردو ، نباتیات،بین الاقوامی تعلقات، خرد حیاتیات، سندھی،فارماکولوجی، فارما کوگنوسی اور فارما سیوٹیکل کیمسٹری جبکہ پی ایچ ڈی میں داخلے کے خواہشمند امیدواروں کیلئے کیمیا، طبیعیات، ماحولیاتی سائنس، حیوانیات،نباتیات،کمپیوٹر سائنس، حیاتی کیمیائ، خرد حیاتیات، فارماکولوجی، فارما سیوٹکس، اسلامیات، خصوصی تعلیم،نفسیات اور بین الاقوامی تعلقات میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔
داخلے کے خواہشمند امیدوار جامعہ اردو کی ویب سائٹ پر موجود فارم آن لائن پر کریں اور اس کی دو عدد نقول پرنٹ کرکے اصل جمع شدہ پراسیسنگ فیس واﺅچر اور تمام مصدقہ دستاویزات کی کاپیوں کے ساتھ مقررہ تاریخ تک داخلہ سیل میں جمع کرادیں،ایم ایس/ایم فل کی داخلہ کارروائی فیس3500/- روپے جبکہ براہِ راست پی ایچ ڈی مےں داخلہ کارروائی فیس5000/- روپے مقرر کی





































