
کراچی(تعلیم ڈیسک) ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے اعلامیہ کے مطابق ضمنی امتحانات 2022ءکیلئے امتحانی فارم جمع کرانے کی
تاریخ میں 1200روپے لیٹ فیس کے ساتھ 18نومبر2022 تک توسیع کر دی گئی ۔
چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے بتایا کہ طلبہ وطالبات کو سہولت پہنچانے کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ آگے بڑھائی جا رہی ہے،اس بار آخری تاریخ گزرنے کے بعد امتحانی فارم 2500 لیٹ فیس کے ساتھ ہی جمع کئے جائیں گے۔





































