
کراچی ( تعلیم ڈیسک)ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس(اے ڈی اے)،ایسوسی
ایٹ ڈگری اِن کامرس (اے ڈی سی)اورامپرومنٹ ڈویژن برائے بی اے ،بی کام اور بی ایس سی کیلئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیاگیاہے۔
خواہش مند طلبہ 12 جنوری 2023 ءتک اپنے رجسٹریشن فارم جمع کراسکتے ہیں۔رجسٹریشن فارم 5500 روپے فیس کے ساتھ جبکہ مضمون اور فیکلٹی کی تبدیلی کیلئے ان ہی تاریخوں میں 1500 روپے فیس کے ساتھ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
ایسے طلباوطالبات جو2021 ءیااس سے قبل انٹر میڈیٹ کا امتحان پاس کرچکے ہیںوہ رجسٹریشن فارم جمع کرانے کے اہل ہوں گے،واضح رہے کہ مدارس کے طلبہ بھی لازمی مضامین کے امتحانات کیلئے اپنے رجسٹریشن فارم 12 جنوری 2023 ءتک جمع کراسکتے ہیں۔مدارس کے طلبہ کیلئے انٹرمیڈیٹ کا مساوی سرٹیفیکٹ جمع کرانالازمی ہوگا ۔
مدارس کے طلبہ انٹرمیڈیٹ کے مساوی سرٹیفیکٹ کے حصول کیلئے جامعہ کراچی کے ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمک آفس سے رجوع کرسکتے ہیں۔





































