
کراچی(تعلیم ڈیسک )اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2023 پیر 15 جنوری 2024ءسے
شروع ہوں گے ۔
انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپس سائنس پری میڈیکل،پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے ضمنی امتحانات پیر15 جنوری 2024ءسے شروع ہورہے ہیں جو بروز منگل چھ فروری 2024ءتک جاری رہیں گے۔
دوپہر کی شفٹ میں ہونے والے یہ امتحانات دوپہر دو بجے سے شام پانچ بجے ہوں گے ، جمعہ کے روز سہ پہر تین بجے سے پانچ بجے تک ہوں گے۔





































