
لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نےاسکولوں کی گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کے فیصلے میں ایک بار پھر تبدیل کر د ی ہے۔
محکمہ تعلیم کے کے مطابق اب پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز یکم ستمبر سے شروع ہوں گی، نویں اور دسویں جماعت کے طلبہکیلئے اسکول 18 اگست سے کھلیں گے، جب پنجاب میں اسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ پھر تبدیل کر دیا گیا، نویں،دسویں جماعت، او لیول، اے لیول کی کلاسز بھی 18اگست سے شروع ہوں گی۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کی کلاسز کا آغاز بھی 18اگست سے ہوگا، پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز یکم ستمبر سے شروع ہوں گی۔فیصلے کا اطلاق نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔ صوبائی وزیر تعلیم کامزید کہنا تھا کہ چھٹیوں کے فیصلے میں تبدیلی تعلیمی ماہرین سے مشاورت کے بعد کی گئی ہے





































