کراچی (تعلیم ڈیسک) وفاقی اردو یونیورسٹی برائے آرٹس ، سائنس و ٹیکنالوجی نے ایم اے (پرائیویٹ) کے سالانہ
امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں12فروری2021تک توسیع کردی گئی ہے۔وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق طلبا و طالبات امتحانی فارم صبح9سے شام5بجے تک جامعہ کی ویب سائٹ https://www.fuuast.edu.pk/pv سے آن لائن پر کرنے کے بعد ڈاﺅن لوڈ کرکے پرنٹ حاصل کریں۔امتحانی فارم اورفیس واﺅچرعسکری بینک گلشن اقبال یا عسکری بینک بوہرہ پیر برانچز میں جمع کرائیں۔امتحانی فیس4600/-روپے مقرر کی گئی ہے۔