
کراچی (تعلیم ڈیسک) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے پیر کے روز بیچلرز،
ماسٹرز اور ڈپلومہ ایوننگ پروگرام داخلے برائے سال2021 کی داخلہ فیس جمع کرانے اور اسناد کی تصدیق کے لئے جامعہ کراچی کے جمنازیم ہال میں قائم کاونٹرز کا دورہ کیا ۔
جاری اعلامیہ کے مطابق وائس چانسلر نے کورونا ایس اوپیر پر عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔طلبہ کی سہولت کے پیش نظر اسناد کی تصدیق کے کاونٹرز کے ساتھ ساتھ بینک کاونٹرزبھی جمنازیم ہال ہی میں قائم کئے گئے ہیں۔ داخلہ کیمپ میں بیک وقت اساتذہ اور انتظامی عملہ طلبہ کی رہنمائی کے لئے ہمہ وقت موجود رہتاہے۔علاوہ ازیں طلبہ کی سہولت کے پیش نظر فوٹو اسٹیٹ اور کلر پرنٹرکے کاونٹرز بھی موجودہیں تاکہ داخلہ فیس جمع کرانے کے لئے آنے والے طلبہ کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرناپڑے۔





































