کراچی (تعلیم ڈیسک)وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے
مطابق ایم اے پرائیویٹ کے امتحانات3مارچ 2021سے جامعہ اردوکےگلشن اقبال اور اسلام آباد کیمپسز میں منعقد کئے جارہے ہیں۔
ایڈمٹ کارڈ اورامتحانی شیڈول طلباءو طالبات کو ان کے پتوں پر ارسال کردیئے گئے ہیں،ایڈ مٹ کارڈ نہ ملنے کی صورت میں22فروری سے جامعہ اردو کی ویب سائٹ www.fuuast.edu.pk/pvسے بھی ڈاﺅن لوڈ کرکے پرنٹ حاصل کئے جاسکتے ہیں،طلباءو طالبات دوران امتحانات اپنا اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ،اصل رجسٹریشن اور ایڈمٹ کارڈ لازمی اپنے ہمراہ لائیں۔