کراچی(تعلیم ڈیسک)ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی اے اور بی کام پرائیوٹ
سالانہ امتحانات برائے 2020 ءکے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں5 مارچ2021ءتک توسیع کردی گئی ہے۔ بی اے سال اول ودوئم کے امتحانی فارم 4850 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی اے سال اول ودوئم باہم کے امتحانی فارم8450 روپے فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
بی کام سال اول ودوئم کے امتحانی فارم 6050 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام سال اول ودوئم باہم کے امتحانی فارم10200 روپے فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔طلبہ اپنی امتحانی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان ،بینک الفلاح اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔
امتحانی فارم کو ان ہی بینکوں سے 100 روپے کے عوض حاصل کرکے متعلقہ دستاویزات اور فیس واﺅچرکے ساتھ جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع کاﺅنٹر نمبر1 پر صبح 9:00 تاشام 5:00 بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔
بینک واﺅچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2014 ءیا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔