
اسلام آباد(ویب ڈیسک ):وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود کے اعلان کے تسلسل میں
مزید واضح کیا گیا ہے کہ کراچی ، حیدرآباد ، لاہور اور پشاور کے شہری مراکز میں کووڈ۔ 19 کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے این سی او سی نے یہاں کے سکولوں کو ہفتہ میں 3 دن تک محدود کردیا تھا۔ ان مراکز میں کووڈ۔19 کیسوں کا جائزہ لینے کے بعد ، اس پابندی کو ختم کیا جارہا ہے۔
وزارت تعلیم کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں اس بات کا اعادہ کیا بھی کیا گیا ہے کہ وزارت صحت اور این سی او سی کے مشاورت سے جاری کردہ ایس او پیز ابھی بھی سکولوں پر مکمل طور پر لاگو ہیں جس میں ماسک ، جسمانی دوری اور ہاتھ دھونے پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔
ایس او پی کی دستاویز اور اکثر پوچھے جانے والے سوالات وزارت کی ویب سائٹ http://www.mofept.gov.pk/ پر دستیاب ہیں اور ان تک اردو اور انگریزی میں رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔





































