
کراچی ( تعلیم ڈیسک )ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے
مطابق بی کام ریگولر اور بی ایس سی (پاس) سالانہ امتحانات برائے 2020 ءکے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔
بی کام ریگولرکے امتحانی فارم 09 مارچ جبکہ بی ایس سی (پاس) کے امتحانی فارم 18 مارچ 2021 ءتک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔بی کام سال اول ،دوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 6725 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام سال اول ودوئم باہم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 11850 روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں ۔بی ایس سی(پاس) سال اول ودوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 6725روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی ایس سی سال اول ودوئم باہم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 11850روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔
امتحانی فارم جامعہ کراچی کے کیمپس میں واقع نیشنل بینک آف پاکستان،یوبی ایل ،ایچ بی ایل، سندھ بینک اوربینک الفلاح کی برانچز سے 100 روپے کے عوض حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔طلبہ اپنے امتحانی فارم فیس واﺅچر اور متعلقہ دستاویزات کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں ۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2014 ءیا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔





































