کراچی(تعلیم ڈیسک )وفاقی اردو یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا تیسوا ں
اجلاس قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی اردو یونیورسٹی کی تدریسی و دیگر معاملات زیرِ غور لائے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نئے سمسٹر کی تدریس کا آغاز 15/مارچ2021ئسے ہوگا۔
کراچی اور اسلام آباد کیمپسز میں آن لائن تدریس ہوگی۔ مقررہ شیڈول کے مطابق دو دن طلبہ کوجامعہ میں ریسرچ اور لیب کے سلسلے میں آنے کی اجازت ہوگی۔ دیگر کلاسز آن لائن ہی ہونگی۔ ترجمان جامعہ کے مطابق جامعہ کی کلاسز کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی دیگر خبریں بے بنیاد ہیں۔