کراچی(تعلیم ڈیسک )ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹرسید ظفرحسین کے مطابق بی اے ریگولروپرائیویٹ سال دوئم وباہم سالانہ امتحانات برائے 2021 کے
نتائج کا اعلان کردیاگیاہے۔
نتائج کے مطابق بی اے ریگولر کے امتحانات میں اقراحفاظ ڈگری کالج کی طالبہ حافظہ رومیسہ ابرار بنت ابرار احمد سیٹ نمبر256712 نے 844 نمبرز کے ساتھ پہلی ،آمنہ اکرام بنت محمد جاوید اکرام سیٹ نمبر256706 نے821 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ حافظہ خانسابنت محمد عارف سیٹ نمبر256710 نے 815 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
امتحانات میں 4980 طلبہ شریک ہوئے،693 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن،1256 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن جبکہ 01 طالبعلم کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔ کامیابی کا تناسب 39.16 فیصدرہا۔بی اے پرائیوٹ کے امتحانات میں رابعہ صدیقی بنت عبدالرشید صدیقی سیٹ نمبر235172 نے789 نمبرز کے ساتھ پہلی ،نمرہ طارق بنت طارق زبیرسیٹ نمبر232319 نے 761 نمبرز کے ساتھ دوسری ،جبکہ حضرت علی ولد شاہ زمان سیٹ نمبر230416 نے 755 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
امتحانات میں 4025 طلبہ شریک ہوئے،347 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن ،1103 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن جبکہ دو طلبہ کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیابی کا تناسب 36.07 فیصدرہا۔