
کراچی(تعلیم ڈیسک )ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفرحسین کے مطابق ایم ایڈ (مارننگ وایوننگ) سالانہ امتحانات برائے 2021 ءکیلئے امتحانی فارم
جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیاگیاہے۔
ایم ایڈ(مارننگ وایوننگ) کے طلبہ 11650 روپے فیس کے ساتھ اپنے امتحانی فارم20 دسمبر2022 ءتک جمع کراسکتے ہیں ۔ ایسے طلباوطالبات جو 2015 ءیا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں وہ5000 روپے اضافی فیس کےساتھ اپنے امتحانی فارم جمع کراسکتے ہیں۔





































