
کراچی (تعلیم ڈیسک)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نےانٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات برائے 2022ءکے بروز بدھ 24
اگست اور بروز جمعرات 25 اگست کو بارشوں کی وجہ سےملتوی کیے جانے والےآرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔
بروز بدھ 24اگست کو ملتوی ہونےوالے پرچے اب بروزپیر 29اگست جبکہ بروزجمعرات 25اگست کو ملتوی ہونے والے پرچے بروز منگل 30اگست کوانہی امتحانی مراکز پرپہلےسے دیئے گئے شیڈول اور وقت پر لیے جائیں گے۔
پیر 29 اگست کوجو پرچے لیے جائیں گے ان میں آرٹس ریگولرو پرائیویٹ کا اکنامکس پرچہ دوم، اسلامک اسٹڈیز پرچہ دوم، جنرل ہسٹری پرچہ دوم، آرٹس ریگولر کا سائیکالوجی پرچہ دوم،خصوصی امیدواروں کا آؤٹ لائن آف ہوم اکنامکس پرچہ اول اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کا اناٹومی اینڈ فزیالوجی پرچہ Vشامل ہیں۔
منگل 30اگست کو آرٹس ریگولرو پرائیویٹ کےاردو ایڈوانس پرچہ اول، عربی پرچہ اول، فارسی پرچہ اول، سندھی اختیاری پرچہ اول، انگلش اختیاری پرچہ اول،میتھمیٹکس پرچہ اول، خصوصی امیدواروں کا کمپیوٹر سائنس پرچہ دوم اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کا ہیلتھ ایجوکیشن پرچہ VI لیے جائیں گے۔





































