
کراچی(تعلیم ڈیسک )ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس(اے ڈی
سی)کے 18 ،24 اور 26 اگست 2022 جبکہ ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس(اے ڈی اے) کے25 اور27 اگست 2022 ءکو ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے ۔
اعلامیہ کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس(اے ڈی سی)کا 18 اگست کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب 31 اگست 2022 ءکو منعقد ہوگا ،جبکہ 24 اگست 2022 ءکو ملتوی ہونے والاپرچہ اب 2 ستمبر 2022 ءاور 26 اگست کوملتوی ہونے والا پرچہ اب 10 ستمبر 2022 ءکو منعقد ہوگا۔
ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس(اے ڈی اے) کا25 اگست کو ملتوی ہونے والا پرچہ 5 ستمبر 2022 ءکو منعقد ہوگا جبکہ 27 اگست 2022 ءکو ملتوی ہونے والا پرچہ 7 ستمبر 2022 ءکو منعقدہوگا۔واضح رہے کہ امتحانی وقت اور مرکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔





































