
حیدرآباد(تعلیم ڈیسک):جامعہ سندھ جامشوروکے پرووسٹ بوائز ہاسٹلزکی جانب سے تعلیمی سال 2022کے تحت ہاسٹلز
میں فریش الاٹمنٹ کی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں آخری بار 6ستمبر تک توسیع کی گئی ہے۔
اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں پرووسٹ نے مزید مطلع کیا ہے کہ 6ستمبر کے بعد ہاسٹل الاٹمنٹ کی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں کوئی بھی توسیع نہیں کی جائے گی اگر کسی بھی طالب علم نے مذکورہ تاریخ تک فیس جمع نہیں کرائی تو اس کی الاٹمنٹ منسوخ کی جائے گی





































