
کراچی (تعلیم ڈیسک)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ دوم سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2022کی
مارکس شیٹس تیار ہوگئی ہیں۔
کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولز کے نمائندے پرنسپل کے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بروز منگل 22نومبر 2022ءسے بورڈ کے متعلقہ سیکشن سے مارکس شیٹس حاصل کرسکتے ہیں ،جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی مارکس شیٹس ا ن کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر روانہ کردی گئی ہیں۔





































