
کراچی(تعلیم ڈیسک)انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اخترکےمطابق ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ و ایوننگ پروگرام)،ڈاکٹر آف
فزیکل تھراپی(مارننگ پروگرام)،بی اے/ ایل ایل بی(پانچ سالہ پروگرام) اور بی ای ،بی ایس اوربی ایڈ(آنرز)(مارننگ پروگرام )میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں برائے سال 2023 ءکا آغاز ہوگیا ہے۔
خواہش مند طلبہ 29 نومبر2022 تک داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔ طلبہ تمام معلومات بمع آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کیلئے جامعہ کی ویب سائٹ پررابطہ کرسکتے ہیں۔جہاںتمام معلومات موجودہیں۔بیچلرز پروگرام میںاپلائیڈ کیمسٹری اینڈ کیمیکل ٹیکنالوجی،اپلائیڈ فزکس ،بائیوٹیکنالوجی ،بزنس ایڈمنسٹریشن ،کیمیکل انجینئرنگ ،بی ایس چائنیز،کامرس ،کمپیوٹر سائنس،کرمنالوجی، ایجوکیشن، انوائرمینٹل اسٹڈیز،فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیٹکس،انٹرنیشنل ریلیشنز ،ماس کمیونیکشن ،پیٹرولیم ٹیکنالوجی،پبلک ایڈمنسٹریشن،اسپیشل ایجوکیشن(بی ایس) اورٹیچرز ایجوکیشن(بی ایڈآنرز)شامل ہیںجبکہ ماسٹرز پروگرام میںبزنس ایڈمنسٹریشن،کمپیوٹرسائنس اورپبلک ایڈمنسٹریشن شامل ہیں۔
تمام شعبہ جات میں داخلے ٹیسٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔واضح رہے کہ مخصوص نشستوں اور سیلف فائنانس پر داخلے کے خواہشمند طلبہ وطالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ٹیسٹ والےشعبہ جات کاداخلہ فارم جمع کرائیں اور داخلہ ٹیسٹ میں لازماً شرکت کریں بصورت دیگر انہیں داخلے کے لئے اہل نہیں سمجھا جائے گا۔





































