کراچی (تعلیم ڈیسک )جامعہ کراچی نے بی ایڈ (مارننگ وایوننگ) کے اسپیشل ایگزامینیشن 2022 کیلئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق خواہش مند طلبہ 7 دسمبر تک اپنے امتحانی فارم 25ہزار روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔
ناظم امتحانات کے مطابق اسپیشل ایگزامینیشن کا انعقاد ایسے طلبہ وطالبات کی سہولت کے پیش نظر کیاجارہاہے، جوکسی بھی وجہ سے تاحال اپنا بی ایڈ (مارننگ وایوننگ)ڈگری پروگرام مکمل نہیں کرسکے ہیں۔