کراچی( تعلیم ڈیسک)ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی کام ریگولر سال دوئم وباہم سالانہ امتحانات برائے 2021 ءکے
نتائج کا اعلان کردیاگیاہے۔
نتائج کے مطابق ڈی اے ڈگری کالج فارویمن کی زوہارضوان بنت رضوان علی خان سیٹ نمبر107396 نے 1087 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ خاتون پاکستان گورنمنٹ کالج فارویمن کی عروبہ بنت اشفاق حسین سیٹ نمبر107020 نے 1059 نمبرز کے ساتھ دوسری اور گورنمنٹ ڈگری کالج فارویمن کی مریم ساجد بنت ساجد حسین خان سیٹ نمبر105776 نے 1056 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
امتحانات میں 10794 طلبہ شریک ہوئے،718 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 2665 طلبہ کو سیکنڈ اور 03 طلبہ کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا،کامیابی کا تناسب 31.37 فیصدرہا۔