کراچی(تعلیم ڈیسک)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات انجینئرانور علیم خانزادہ کی جانب سے انٹرمیڈیٹ سال اول کامرس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے
سالانہ امتحانات برائے 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے۔
ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ نے کہا کہ کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 2ہزار 406 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی۔ 2ہزار 319امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی۔ ان امتحانات میں 948امیدوار تمام سات پرچوں میں، 548 چھ پرچوں میں، 285 پانچ پرچوں میں، 190 چار پرچوں میں، 133تین پرچوں میں، 106 دو پرچوں میں جبکہ 67امیدوار ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے ہیں ۔
ناظم امتحانات نے مزید بتایا کہ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 305امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی ،جبکہ 289امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے تھے۔ ان امتحانات میں 126 تمام سات پرچوں میں، 46 چھ پرچوں میں، 30 پانچ پرچوں میں، 20 چار پرچوں میں، 26 تین پرچوں میں، 24 دو پرچوں میں جبکہ 9امیدوار ایک پرچے میں کامیاب ہوئے۔
نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیے گے، اس کے علاوہ طلباءاپنے نتائج اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ کے ذریعہ معلوم کرسکتے ہیں۔اس اینڈرائڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر بائیک کے نام سے سرچ کر کے موبائل میں انسٹال کیا جاسکتا ہے۔