کراچی (تعلیم ڈیسک) جامعہ اردو کے مختلف شعبوں میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ 22 جنوری کو منعقد ہوگا۔
وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمشن ڈاکٹرسید اخلاق حسین کے مطابق بی ایس کے شعبہ فارمیسی،مائیکرو بائیولوجی، بائیوٹیکنالوجی،کمپیوٹر سائنس اور بی بی اے کے انٹری ٹیسٹ (داخلہ برائے2023) 22جنوری بروزاتوارہوں گے۔انٹری ٹیسٹ میں شرکت کے لئے امیدواران اپنا ایڈمٹ کارڈجامعہ اردو کی ویب سائٹ سے 18جنوری سے ڈاﺅن لوڈ کرسکیں گے۔