کراچی (تعلیم ڈیسک)جامعہ کراچی نے ایوننگ پروگرام میں داخلوں کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔
جاری اعلامیہ کےمطابق ایوننگ پروگرام میں بی ایس فرسٹ ایئر،تھرڈایئراورڈپلومہ،سرٹیفکیٹ پروگرامز میں داخلوں کے 10 جنوری تک فارم جمع کروائے جاسکتے ہیں۔
انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنزجامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پررابطہ کرسکتے ہیںجہاں تمام معلومات موجودہیں۔