کراچی (تعلیم ڈیسک ) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک سائنس و جنرل گروپ 2022کے سالانہ امتحانات میں میرٹ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات
کی لسٹ جاری کر دی۔
میٹرک بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق سائنس گروپ کے 100جبکہ جنرل گروپ کے 50میرٹ پوزیشن ہولڈر طلبہ وطالبات کو کیش ایوارڈ دیے جائیں گے۔
طلبہ و طالبات ریسرچ سیکشن سے پروفارما حاصل کر کے دو عدد حالیہ پاسپورٹ سائز تصویر اور اپنے تعلیمی اداروں سے اسناد تصدیق کروا کے واپس ریسرچ سیکشن آفس میں جمع کرا سکتے ہیں، مزید معلومات کیلئے بورڈ کے ریسرچ سیکشن میں فون نمبر99260078 اور 6-99260252 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔
ایم بی بی ایس فرسٹ ،سیکنڈ،تھرڈ اور بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل کے نتائج کا اعلان