کراچی(نمائندہ رنگ نو)الخدمت کےمفت آئی ٹی کورسز کے پروگرام ” بنو قابل “ کا پہلاسیشن کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد طلبہ وطالبات کے امتحانات
کا آغاز ہوگیا۔ مفت آئی ٹی کورسز کر نے والے ہزاروں طلبہ وطالبات امتحانات میں شریک ہو رہے ہیں۔
گزشتہ روز ڈیجیٹل مارکیٹنگ ،فری لانسنگ ، ایمازون اور گرافکس ڈیزائننگ کےامتحانات الخدمت کے بہادرآباد، ناظم آباد اور قائدین کالونی کے مراکز پر ہوئے،جس میں کورسز مکمل کرنے والے طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔
پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد الخدمت کا بنوقابل پروگرام اپنے دوسرےمرحلے 2.0میں داخل ہو رہا ہے،جس کیلئے بڑے پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں۔ پہلے سیشن کے کامیاب طلبہ وطالبات کو اسناد 10ستمبرکو باغ جناح میں ہونے والے 2.0سیشن کے ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں دیئے جا ئیں گے۔
دریں اثنا چیف ایگزیکٹو الخدمت نوید علی بیگ نےکہاکہ یہ بڑی کامیابی ہے کہ الخدمت کےمفت آئی ٹی کورسز کورسزکا پہلا سیشن کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔ طلبہ وطالبات کے امتحانات جاری ہیں۔ الخدمت کے اس پروگرام میں کراچی کے نوجوانوں کو سیشن 2.0میں 15کورسز کر نے کا موقع فراہم کیا جا رہاہے۔ ہزاروں نوجوانوں میں کورسز کیلئے رجسٹریش کروادی ہے۔ رجسٹریشن کا سلسلہ ابھی جاری ہے ۔
انہوں نےکہ ٹیکنو فسٹ نمائش میں بھی ہزاروں نوجوانوں نے بنوقابل پروگرام میں دلچسپی لی اوررجسٹریشن کروائی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نوجوان آئی ٹی کی فیلڈ میں آئیں اور اپنام مقام پیدا کریں اور اپنے خاندان کی باعزت کفالت کا ذریعہ بنیں۔
نوید علی بیگ نے کہا کہ نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ وہ بنو قابل ڈاٹ پی کے پر جاکر خود کورجسٹرڈ کروائیں اور اس موقع سے فائدہ اٹھائیں ۔