کراچی( تعلیم ڈیسک)ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق ایم اے سال اول وآخر پرائیویٹ انگریزی سالانہ امتحانات برائے 2021 ءکے نتائج کا اعلان کردیاگیا۔
نتائج کےمطابق ایم اے سال اول کےامتحانا ت میں 31 طلبہ شریک ہوئے۔05کو کامیاب قراردیاگیا،جبکہ 26 طلبہ ناکام قرارپائے،کامیابی کاتناسب 16.13 فیصدرہاہے ۔سال آخرکے امتحانات میں 35 طلبہ شریک ہوئے ،09 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا ۔کامیابی کاتناسب 25.71 فیصدرہاہے ۔