کراچی(تعلیم ڈیسک)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کےچیئرمین پروفیسرنسیم احمد میمن نےانٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے سالانہ
امتحانات برائے 2023کے ہوم اکنامکس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا ۔
ناظم امتحانات انٹربورڈ ظہیر الدین بھٹو نے نتائج کی تفصیلات بتائے ہوئے کہا کہ ہوم اکنامکس کے امتحانات میں پہلی پوزیشن رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس کی طالبہ عائشہ عمران بنت محمد عمران رول نمبر 492007 نے 1200میں سے 1051 نمبرز لے کر حاصل کی ہے۔
دوسری پوزیشن بھی اسی کالج کی دو طالبات فلزا جاوید بنت محمد جاوید اختر رول نمبر 492065 اور ہاجرہ عابد بنت عابد محمد نذیررول نمبر 492078نے 1030نمبرز لے کر جبکہ تیسری پوزیشن طوبیٰ عمران بنت عمران احمد خان رول نمبر 492184نے 1000نمبرز لے کر حاصل کی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 295امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 294امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 178 کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 60.54فیصد رہاہے ۔
ان امتحانات میں 11طالبات اے ون گریڈ، 27 اے گریڈ، 57بی گریڈ، 62سی گریڈ اور 21امیدوار ڈی گریڈ میں کامیاب ہوئیں۔ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کردیے ہیں۔