کراچی ( تعلیم ڈیسک )اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے سالانہ امتحانات برائے 2023 کے سائنس جنرل گروپ کے نتائج کے مطابق حیات الاسلام گرلز
ڈگری کالج گلشن اقبال کی طالبہ فضاءجمال بنت جمال الدین قریشی رول نمبر 57884 نے 1100 میں سے 978 نمبر ز لے کر اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
ایڈمنسٹریٹر انجمن حیات الاسلام اکبر حسن جوکھیو نے اس کامیابی پر طالبہ اور اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ہم سب کے لیے قابلِ فخر ہے، طالبات نے اپنی کارکردگی سے حیات الاسلام کو نئی حیات بخشی ۔
اساتذہ کرام کی محنت قابل ِ رشک ہے جوہر شناسی کا یہ ہنر حیات الاسلام کی حیثیت کو آسمان تعلیم پر ایک درخشاں چاند کی طرح چمکا رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ میں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا گو ہوں کہ اس ادارے کا سر فخر سے بلند کرنے والے ہمیشہ شاد و آباد رہیں۔