کراچی (تعلیم ڈیسک) ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفرحسین کے مطابق ایم بی بی ایس فرسٹ ،سیکنڈ،تھرڈ اور بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل سالانہ
امتحانات برائے 2023 ءکے نتائج کا اعلان کردیاگیا۔
ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل کے امتحانات میں 258 طلبہ شریک ہوئے،248 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 10 طلبہ ناکام قرارپائے ہیں ،کامیابی کا تناسب 96.12 فیصدرہا ہے ۔
ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے امتحانات میں 246 طلبہ شریک ہوئے۔225 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 21 طلبہ ناکام قرارپائے ہیں ۔کامیابی کا تناسب 91.46 فیصدرہا۔
ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل کے امتحانات میں 252 طلبہ شریک ہوئے۔ 204 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 48 طلبہ ناکام قرارپائے، کامیابی کاتناسب 80.95 فیصدرہا،بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل کے امتحانات میں 97 طلبہ شریک ہوئے۔ 88 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 09 طلبہ ناکام قرارپائے،کامیابی کا تناسب 90.72 فیصدرہا۔
ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا عندیہ دے دیا