لاہور (ویب ڈیسک ) اسلامیہ یونیورسٹی میں منشیات کی خرید و فروخت،3 رکنی کمیٹی تحقیقات کرے گی۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں منشیات کی خرید و فروخت اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کے معاملے پر پیشرفت ہوئی ہے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ سیکرٹری معدنیات بابر امان بابر،ڈی آئی جی امین بخاری اور ڈی آئی جی راجہ فیصل کمیٹی میں شامل ہیں۔
کمیٹی منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کا تعین کرے گیجبکہ معاملے کی تحقیقات کر کے رپورٹ نگران وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی، اپنے ٹویٹ میں نگران وزیر اعلی نے کہا کہ صوبائی سیکرٹری اور دو ڈی آئی جی پر مشتمل کمیٹی اس واقعہ کی انکوائری کرے گی اور 72گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی، قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا ۔