کراچی(تعلیم ڈیسک )سندھ بھر میں میٹرک اور انٹر کا امتحانی شیڈول تبدیل ہو گیا ہے۔
نئے جاری شیڈول کے مطابق صوبہ سندھ میں میٹرک کے امتحانات اب مئی کی بجائے مارچ میں ہوں گے جب کہ انٹر کے امتحانات مارچ کے اختتام اور اپریل میں منعقد ہوں گے،پاسنگ نمبرز 33 فیصد کی بجائے اب 40 فی صد ہوں گے۔ میٹرک کی سطح پر تعلیم قرآن بھی لازمی ہوگی اور انٹر بورڈ گیمز مقابلوں میں اب سے شطرنج بھی شامل کی گئی ہے۔