
کراچی (تعلیم ڈیسک )اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے2023 ءمیں شرکت کے خواہشمند کامرس اور آرٹس
گروپس کے ایسے پرائیویٹ امیدواروں کیلئے بروز بدھ 15فروری سے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے جنہوں نے ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سے میٹرک کے ضمنی امتحانات 2022 میں کامیابی حاصل کی ہے۔
بورڈ کے جاری کردہ پروگرام کے مطابق ایسے تمام پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم گریڈ 17کے گزیٹڈ افسر سے تصدیق کے بعد بروز بدھ 15 فروری سے بروز منگل 28فروری تک انٹربورڈ کراچی کی لائبریری میں قائم یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL)کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔
طلبہ انٹربورڈ کراچی کی دی گئی سہولت سے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے امتحانی فارم کی فیس یو بی ایل کی کسی بھی برانچ میں اکاو¿نٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں جمع کرواسکتے، طلباءجمع کرائی گئی فیس کا وا¶چر اور اپنا امتحانی فارم شیڈول کے مطابق دی گئی تاریخوں میں بورڈ آفس کی انکوائری میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے، بصورت دیگر ان کا فارم قبول نہیں کیا جائے گا اور فیس واپس نہیں کی جائے گی۔





































