
کراچی ( تعلیم ڈیسک)وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق بی اے اوربی کام پرائیویٹ ناکام طلباءو طالبات کے امتحانی
فارم جمع کرانے کی تاریخ میں500/- روپے لیٹ فیس کے ساتھ 27فروری تا 28فروری 2023تک توسیع کردی گئی ہے۔
امتحانات میں شرکت کے خواہشمند طلبہ امتحانی فارم اور فیس واﺅچرجامعہ اردوکی ویب سائٹ پر آن لائن پُر کرکے پرنٹ حاصل کرسکتے ہیں،بی اے ،بی کام(سال اول و دوئم ) کی امتحانی فیس5500/- روپے جبکہ بی اے ، بی کام (مشترکہ) کی امتحانی فیس/- 8000 روپے ہے۔





































