کراچی( تعلیم ڈیسک )جامعہ کراچی نے ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس(اے ڈی اے)ریگولر سال اول سالانہ امتحانات برائے2021کے نتائج کا اعلان کردیاہے ۔
ناظم امتحانات ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق امتحانات میں 7809 طلبہ شریک ہوئے۔2380 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 5429طلبہ ناکام قرارپائے،کامیابی کا تناسب 30.48 فیصدرہاہے ۔