کراچی (تعلیم ڈیسک ) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول آرٹس ریگولر کے سالانہ امتحانات برائے 2022 کے نتائج کا اعلان کردیاہے ۔
ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آرٹس ریگولر کے امتحانات میں 15ہزار 279امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 14ہزار 301امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔
امتحانات میں 2ہزار956امیدوار تمام چھ پرچوں میں، 3 ہزار 650امیدوار پانچ پرچوں میں، 2ہزار 553 چار پرچوں میں، دوہزار 140 تین پرچوں میں، ایک ہزار 653 دو پرچوں میں جبکہ 862امیدوار ایک پرچے میں کامیاب ہوئے ہیں۔