کراچی(تعلیم ڈیسک)ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفرحسین کے مطابق ایل ایل بی سال اول اور بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال اول سالانہ
امتحانات برائے 2021 کے نتائج کا اعلان کردیاگیا۔
نتائج کے مطابق ایل ایل بی سال اول کے امتحانات میں 187 طلبہ شریک ہوئے۔124 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 63 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کاتناسب 66.31 فیصدرہا۔
بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال اول کے امتحانات میں 117 طلبہ شریک ہوئے،85 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا، جبکہ 32 طلبہ ناکام قرارپائے۔ کامیابی کاتناسب 72.65 فیصدرہا۔