اسلام آباد(تعلیم ڈیسک )وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ تین کروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں جبکہ کہ صرف اسلام آباد
میں 52 سے 54 ہزار کے قریب بچے سکول نہیں جا رہے اسکولز سے بچوں کا باہر رہنا ناصرف سنگین معاملہ ہے ،بلکہ لمحہ فکریہ بھی ہے۔
رانا تنویر حسین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس میٹنگ ہوئی ہیں 3 کروڑ سے زائد بچے ہیں جو اسکولز سے باہر ہیں بچوں کا مسئلہ سنگین ہے یہ۔ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے ہم نے حکمت عملی تیار کی ہے کہ اس پر کام کریں ۔
اسلام آباد میں 52 سے 54 ہزار بچے اسکولز سے باہر ہیں۔ اس تعداد کو 30 جون تک ختم کرنے کی کوشش کریں گے صوبوں میں بچوں کی اسکولوں سے باہر ہونے کی یہ تعداد زیادہ ہے اس کو کم کرنے کیلئے وقت درکار ہے۔ فاصلاتی نظام تعلیم سے بچوں کی تعلیم کا نقصان کم ہوتا ہے ہم اس کے زریعے ٹیلی اسکولز بنائے ہیں اس سے پورا پاکستان فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ 45 ہزار بچے اس ایپ کے ذریعے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس نصاب سے متعلق تین کمیٹیاں بنا رہے ہیں۔ وفاقی حکومت صوبوں کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔ فاو¿نڈیشن لرننگ پہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ جبکہ اسلام آباد میں 21، 22 جون کو فاو¿نڈیشن لرننگ کانفرنس کریںگے ۔