کراچی (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)جامعہ کراچی نےچودہ جون کو ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا ہے ۔
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفرحسین کے مطابق بی اے ریگولر وپرائیویٹ اوربی ایس سی (پاس)سال دوئم کے سالانہ امتحانات برائے 2022 اور ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2022 کے 14 جون کو ملتوی ہونے والے امتحانات اب 27 جون کو ہوں گے،امتحانی مراکز اور مقررہ وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔