
یاسمین شوکت
اجزاء
میدہ (ایک کپ)
چینی (ادھا کپ)
دودھ (حسبِ ضرورت)
انڈے (چھ عدد)
کنڈینس ملک
ونیلاایسنس (ایک چائے کا چمچ)
ترکیب
ایک پیالی میں انڈوں کو پینٹیں لیں جب جھاگ بنے لگیں تو ادھاکپ چینی ڈالیں اور اتنا مکس کریں کہ سفید جھاگ بن جائیں
اب اس مکسچر میں میدہ ڈال کر چمچ سے مکس کریں اور اس کو پین میں ڈال لیں
اوون کو چار سے پانچ منٹ گرم کر کے اوون میں بیس سے پچیس منٹ کے لیے بیک کر لیں۔
کیک کو اوون میں سے نکال کر ٹھنڈا کر لیں۔ اور ایک پیالے میں کیک کو رکھ کر اس پر دودھ ڈال کر پانچ منٹ کے لیے چھوڑ دیں تاکہ دودھ کیک میں جزب ہو جائے
ایک پین میں چینی کو پگھلا کر اس کا شیرہ بنا لیں اور پھر کیک کے اوپرآئسنگ کریں۔
ایک پیالی میں چینی کا شیرہ، کنڈینسڈ ملک،ونیلا ایسنس اور کریم ڈال کر چمچ سے اچھی طرح ملائیں
اس مکسچرکی کیک کے اوپر اس طرح تہ لگائیں کہ پہلے ایک تہ لگاکر کیک کو ٹھنڈا کر لیں اس کے بعد دوسری تہ اور اسی طرح تیسری تہ بھی لگا دیں
اوریہ تھری ملک کیک تیار ہے




































