
یاسمین شوکت
اجزاء
(خمیر (ایک کھانے کا چمچ
(نمک (آدھا چائے کا چمچ
(چینی (ایک کھانے کا چمچ
(کوکنگ آئل (دو چمچ
(میدہ (تین کپ
(چکن بون لیس (آدھا کلو
(چیز (حسبِ ضرورت
(شملہ مرچ (ایک عدد
(پیاز (ایک عدد سلائس کی ہوئی
(کوکنگ آئل (دو چمچ
(دہی (دو کھانے کے چمچ
(لہسن(پانچ جوے
(چکن تندوری مصالحہ (دو کھانے کے چمچ
پیزا ساس
ترکیب
ڈو کے لیے تین کپ میدہ،ایک چمچ خمیر،پسی ہوئی ایک چمچ چینی،نمک اور دو کھانے کے چمچ تیل کو ایک ساتھ گوندھ لیں۔ اور اچھی طرح ڈھک کر بیس منٹ کے لئے رکھ دیں۔
بونلیس چکن،دوچمچ آئل،تین چمچ دہی اور دو چمچ چکن تندوری مصالہ ان سب کو اچھی طرح مکس کر کے میرینیڈ ہونے کے لئے رکھ دیں۔
ایک پین میں زرا سا تیل ڈال کر لہسن کے جوے ڈالیں، اس کو بھونیں اور پھر اس میں چکن ڈال کر بھون لیں
اب اس کودس منٹ پکنے رکھ دیں۔ گل جائے تو چولہے سے اتار لیں۔
اوون کوگرم کر لیں۔ اب میدے کا پیڑا بیل لیں، اس پر کانٹے کی مدد سے سراخ کرلیں، اس کے بعد اس پر پیزا ساس لگائیں، پھراس پر چیز ڈالیں، اب اس پر سلائس کی ہوئی پیاز، شملہ مرچ، اور چکن کے ٹکڑے ڈال دیں۔
اس کو اوون میں پندرہ منٹ کے لئے بیک ہونے رکھ دیں۔
آپ کا لذیذ چکن تندوری پیزا تیار ہے پیزا کٹر کی مدد سے اس کے سلائس کاٹ لیں۔




































