
یاسمین شوکت
اجزاء
چکن (آدھا کالو)
نمک (حسبِ ذائقہ)
لہسن، ادرک کا پیسٹ (ایک کھانے کا چمچ)
پیا ز (ایک عدد)
کری پاؤ ڈر (ایک کھانے کا چمچ)
یخنی (آدھا کلو)کوکونٹ ملک (ایک پیالی)
بادام (آدھی پیالی)
ہرادھنیا (حسبِ ضرورت)
تازہ لال مرچ (تین سے چار عدد)
ٓٓآئل (چار کھانے کے چمچ)
ترکیب
پین میں آئل کو گرم کر لیں اور اس میں باریک چوپ کی ہوئی پیاز کو نرم ہونے تک فرائی کریں۔
پھر اس میں لہسن،ادرک کا پیسٹ ڈال کر ڈھک کر در میان آنچ پررکھ دیں،جب چکن کا اپنا پانی خشک ہونے پر آجا ئے تو اس میں کری پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
بادام کو کوکو نٹ ملک کے ساتھ گرینڈ کر لیں اور چکن میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں۔
دس سے پندرہ منٹ بعد جب چکن گل جائے تو باریک کٹا ہوا دھنیا اور لال مرچیں ڈال کر ہلکی آنچ پردم پرکر رکھ دیں ۔
ڈش میں نکال کر اس جھٹ پٹ بنے والی ڈش کو نان یا شیرمال کے ساتھ پیش کریں۔





































