
یاسمین شوکت
اجزاء
آلو (اُبالے ہوئے)
چنے (اُبالے ہوئے)
کھیرا (چوپ کیا ہوا)
ٹماٹر (چوپ کیا ہوا)
ہرا دھنیا
پودینہ
لیمو ں کا رس
چاٹ مسالہ
نمک
کالی مرچ
ہینگ
دہی
انار دانہ (اختیاری)
ترکیب
سب سے پہلے آلو اور چنے اُبال کر الگ رکھ لیں۔
پھر کھیرا اور ٹماٹر کو اچھی طرح چوپ کر کے ایک پیالے میں ڈالیں۔ ہرا دھنیا اور پودینہ بھی باریک کاٹ کر شامل کریں۔
اب آلو اور چنے پیالے میں ڈال کر مکس کریں۔ اس میں لیموں کا رس، چاٹ مسالہ، نمک، کالی مرچ اور ہینگ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
آخر میں دہی ڈال کر خوب مکس کریں اور انار دانہ چھڑک کر سرو کریں۔
اس چٹ پٹی اور مزیدار آلو چنا چاٹ کا لطف اُٹھائیں۔




































