
یاسمین شوکت
اجزاء
پیاز (باریک کاٹ کر) دو بڑے
بیسن ایک کپ
چاول کا آٹا دو کھانے کے چمچ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
اجوائن آدھا چائے کا چمچ
ہلدی پچھوا چائے کا چمچ
ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی) ایک عدد
دھنیا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
پانی حسب ضرورت (بیسن کا گھلاؤ کرنے کے لیے)
تیل تلنے کے لیے
ترکیب
پیاز کو باریک کاٹ کر ایک پیالے میں ڈال لیں۔
پیاز کے ساتھ تمام مصالحے (کالی مرچ، ہلدی، اجوائن، دھنیا پاؤڈر اور نمک) ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
اب اس میں بیسن اور چاول کا آٹا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اگر بیسن زیادہ خشک لگے تو تھوڑا سا پانی ڈال کر مکس کر لیں تاکہ ایک گاڑھا آمیزہ بن جائے۔
ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اور اس میں پیاز کے آمیزے سے چھوٹے چھوٹے پکوڑے ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک تلیں۔
پکوڑوں کو کچن پیپر پر نکال کر اضافی تیل جذب کر لیں۔
گرم گرم پیاز کے پکوڑے چٹنی یا دہی کے ساتھ سرو کریں




































