
یاسمین شوکت
اجزاء:
بکرے یا گائے کی کَلجی آدھا کلو
دو درمیانی پیاز باریک کٹی ہوئی
دو درمیانے ٹماٹر باریک کٹے ہوئے
دو سے تین ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
پسا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
پسا ہوا زیرہ آدھا چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
دہی آدھا کپ
تیل چار سے پانچ کھانے کے چمچ
تازہ ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا (سجاوٹ کے لیے)
ترکیب:
کَلجی کو اچھی طرح دھو کر صاف کر لیں اور چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
اسے دہی، آدھی چائے کا چمچ ہلدی، تھوڑا سا نمک اور ادرک لہسن کے پیسٹ کے ساتھ ملا کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔
دیگچی یا کڑاہی میں تیل گرم کریں اور اس میں باریک کٹی پیاز ڈال کر ہلکی آنچ پر سنہری اور کراری ہونے تک بھون لیں۔
اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کریں اور خوشبو آنے تک پکائیں۔
اس کے بعد باریک کٹے ٹماٹر، ہلدی، لال مرچ، دھنیا اور زیرہ ڈال کر اچھی طرح بھونیں یہاں تک کہ مصالحہ تیل چھوڑ دے۔
اب اس میں میرینیٹ کی ہوئی کَلجی ڈالیں اور تیز آنچ پر کچھ دیر بھونیں تاکہ رنگ تبدیل ہو جائے۔
پھر آنچ درمیانی کر کے دیگچی کو ڈھک دیں اور کَلجی کو گلنے دیں۔ درمیان میں چمچ چلاتے رہیں تاکہ جلے نہیں۔
جب کَلجی گل جائے تو اس میں ہری مرچ اور گرم مصالحہ ڈال کر تھوڑی دیر دم پر رکھیں۔
آخر میں ہرا دھنیا اور ادرک چھڑک کر نان یا چاول کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔




































