اجزاء
میدہ ایک پیالی
بیسن ایک پیالی
نمک حسب ذائقہ
مرچ لال پسی ہوئی حسب ذائقہ
ہلدی تھوڑی سی
ہرادھنیا باریک کٹا ہوا
ہری مرچ باریک کٹی ہوئی
پنیر کدو کش کیا ہوا
رامین نوڈلز ایک پیکٹ
انڈہ ایک عدد
ہری پیاز باریک کٹی ہوئی
پانی حسب ضرورت
تیل تلنے کے ليے
ترکیب
پہلے رامین کو ابال ليں اور پانی نکال کر ٹھنڈا کر ليں
اب ایک برتن ميں میدہ اور بیسن چھان ليں
اس ميں نمک مرچ ہلدی ہرا دھنیا ہری مرچ پنیر اور ہری پیاز شامل کر ليں
اب اس ميں ابلے ہوئے رامین اور انڈہ شامل کر کے اچھی طرح مکس کر ليں
تھوڑا تھوڑا پانی ڈال کر گاڑھا سا آمیزہ تيار کر ليں
کڑاہی ميں تيل گرم کریں
چمچ يا ہاتھ کی مدد سے آمیزہ ڈال کر پکوڑے تل ليں
سنہری ہو جائيں تو نکال ليں
چٹنی يا کیچپ کے ساتھ پيش کریں




































