اجزاء
چکن آدھاکلو
ٹماٹر چارعدددرمیانے،باریک کٹےہوئےیاچھیلےہوئے
لہسن ایک کھانےکا چمچ،پیساہوا
ادرک ایک کھانےکا چمچ، پیسی ہوئی
ہری مرچ تین سے چار عدد، لمبائی میں کٹی ہوئی
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ (اختیاری)
کوکنگ آئل یا دیسی گھی آدھا کپ
ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا، سجاوٹ کے لیے
ترکیب
ایک کڑاہی میں تیل یا گھی گرم کریں
چکن شامل کریں اور پانچ منٹ تیز آنچ پر فرائی کریں تاکہ رنگ تبدیل ہو جائے
اس میں لہسن اور ادرک شامل کر کے مزید دو منٹ بھونیں
اب اس میں ٹماٹر، نمک اور لال مرچ شامل کریں اور درمیانی آنچ پر پکنے دیں
جب ٹماٹر گل جائیں اور چکن گل جائے تو اس میں ہری مرچ ڈالیں
آنچ تیز کریں اور چکن کو اس وقت تک بھونیں جب تک تیل الگ نہ ہو جائے
آخر میں ہرا دھنیا چھڑک کر گرم گرم پیش کریں





































