اجزاء
دو کپ گاڑھا دہی
آدھا کپ دودھ
چار کھانے کے چمچ چینی
ایک چائے کا چمچ الائچی پاؤڈر
تین کھانے کے چمچ پسا ہوا ناریل
تین کھانےکےچمچ باریک کٹےبادام
دو کھانےکےچمچ پستہ
چاندی کا ورق اختیاری
محبت بھرے ہاتھ
ترکیب
دہی کو ایک باریک کپڑےمیں ڈال کردوگھنٹےتک ٹانگ دیں تاکہ ساراپانی نکل جائےپھراس دہی کوایک پیالےمیں ڈال کراس میں دودھ شامل کریں اوراچھی طرح پھینٹ لیں جب یہ یکجان ہو جائے تو اس میں چینی شامل کریں اور اتنا پھینٹیں کہ چینی گھل جائے اب اس میں الائچی پاؤڈر پسا ناریل اور آدھے بادام پستے شامل کریں
اب اس آمیزے کو قلفی کے سانچوں میں ڈالیں اگر سانچے نہ ہوں تو مٹی کے چھوٹے پیالے بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں سانچوں کو ڈھک کر فریزر میں چھ گھنٹے کے لیے رکھ دیں جب قلفی جم جائے تو اسے نکال کر اوپر سے باقی بادام پستے اور چاندی کا ورق لگائیں
محبت سے پیش کریں یہ قلفی صرف میٹھا نہیں ایک یاد بن جائے گی




































